سابق چیف جسٹس کے بیٹےکی آڈیو لیک، وزیر اعظم کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی امور پر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن )کے وزراء اور پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ، اجلاس میں عدالتی کارروائی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے شرکاء کو آئینی امور پر بریفنگ دی گئی جبکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک پر حکمران جماعت کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی آڈیو لیک کی تحقیقات کے لئے جلد کمیٹی کے قیام کی ہدایت ،وزیر اعظم نے کمیٹی میں تمام جماعتوں کی نمائندگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی
بنائی جائے،پارلیمنٹ کے فورم کا موثر انداز میں استعمال جاری رکھنے پر اتفاق ،اجلاس میں پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت کی کسی کو اجازت نہ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔