(24 نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ’’جنرل باجوہ نے تمہیں (عمران خان )اور تم (عمران خان )نے 22 کڑوڑ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا تھا‘‘ ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ تم نے چار سال اپنے دماغ سے صرف ملک کو لوٹا باقی سب دوسروں کے کہنے پہ کیا ،تمہیں کبھی آئی ایس آئی نے دوسروں کی کرپشن کا بتایا، کبھی باجوہ نے بتایا تمہارے ثبوت کہاں ہیں؟باجوہ اپنی توسیع کے لئے امریکہ سے لابنگ کر رہا تھا اور تم بند کمرے میں اسے تاحیات ایکسٹنشن کی آفر کر رہے تھے؟ باجوہ نے ہزار بار کہا ہو تم نے اسمبلیاں کسی کے کہنے پر کیوں توڑیں؟ ۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو 4سال سمجھ نہیں آیا ملک اور عوام کو تم نے کس طرح ، کیسے اور کہاں کہاں سے لوٹا ؟عوام اور ملک کے ساتھ جو ہوا تارئخ میں کہیں کسی ملک کے ساتھ یہ ظلم نہیں ہوا ، چارسال صرف اپنی بیگم اور اُن کی سہیلی فرح گوگی کو نوازا ،چارسال صرف آٹا ، چینی ، بجلی گیس مافیا کو نوازا ،“ملک میں مارشل لگا دیں “کا بیان فارن فنڈد فتنے کی اصل نیت اور مقاصد کا ثبوت ہے ،تم نے سازش کر کے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے نمائندوں کی توہین کی۔