(24 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات سے متعلق گفتگو کی گئی۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان اہم ملاقات میں پی ٹی آئی سے ہونے والے مذاکرات سے متعلق گفتگو کی گئی، ملاقات میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت پنجاب انتخابات سے متعلق کیسز پر بات چیت کی گئی۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے مفتی عبدالشکور کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔