(24 نیوز) نواز شریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کےخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب نثار نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے، شوکت صدیق نے ٹی وی پر ثاقب نثار کے کارنامے بتائے ہیں، ثاقب نثار نے ملک کے ساتھ ظلم کیا ہے، ملک کے ساتھ ظلم کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔