(24 نیوز )امریکا سمیت یورپ کے متعدد ممالک میں ڈارک ویب کی مدد سے منشیات کا کاروبار زورو شور سے جاری ہے جس کیخلاف یورو پول نے تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کرتے ہوئے منشیات کا دھندہ کرنے والے 300 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق یورپ کے کئی ممالک میں ڈارک ویب مونوپولی مارکیٹ کے ذریعہ منشیات کا دھندہ کرنے والے گروہوں کے خلاف آپریشن میں یور پول کو بڑی کامیابی ملی ہے ، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ سے 55 ، امریکہ سے 153، جرمنی سے 52، ہالینڈ سے 10، آسٹریا سے 9، فرانس سے 5، سوئٹزر لینڈ سے 2، برازیل اور پولینڈ سے 1،1 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ نوجوانون کو نشے کی لت پر مبتلا کرتے تھے ۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان سے 43 ملین یورو بھی ضبط کیے گئے ہیں جو کہ تقریباًپاکستانی 13 ارب 51 کروڑ روپے بنتے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ 850 کلو گرام منشیات بھی پکڑی گئی ہے ، جس میں 10کلو گرام ایل اس ڈی، ایکسٹیسی اور 43 کلو گرام ایم ڈی ایم اے گولیاں شامل ہیں، یورپی یونین کی بین الاقوامی پولیس کی جانب سے ڈارک ویب مارکیٹ مونوپولی کے خلاف حالیہ آپریشن کو "Dubbed SpecTor" کا نام دیا گیا اور اسے یوروپول کی تاریخ کا سب سے کامیاب آپریشن قرار دیا جا رہا ہے، اس سے قبل 2020 کے" ڈسرپٹر مشن" کے نتیجہ میں 179 جرائم پیشہ گرفتار ہوئے تھے۔
یوروپول کے حکام نے بتایا کہ گرفتار مشتبہ افراد ڈارک ویب پر منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔اس وقت قانون نافذ کرنے والے گرفتار ہو چکے افراد سے ان اور سے پکڑے جانے والے کمپیوٹروں سے مزید تحقیقات کر کے مزید گرفتاریاں کر رہے ہیں۔
یوروپول کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین ڈی بولی نے بتایا کہ یہ آپریشن منشیات فروشوں کے لئے پیغام ہے کہ انٹرنیشنل لا انفورسمنٹ کے پاس ان کو شناخت کر کے ان تک پہنچنے اور پکڑنے کی طاقت اور وسائل موجود ہیں, اب یورو پول کے تفتیش کار پکڑے جانے والے افراد تک پکڑے جانے والے منشیات فروشوں سے تفتیش ک کر کے مونوپولی میں موجود اکاونٹس کے پیچھے چھپے مجرموں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔سکائی نیوز کے مطابق جونہی تفتیش کار اب تک پکڑے گئے وینڈرز سے کثیر مقداروں میں خرداری کرنے والوں کی فہرستوں تک پہنچیں گے، دنیا بھر میں مزید ہزاروں منشیات فروش بھی پکڑے جانےکا امکان روشن ہو جائے گا۔
دریں اثنا واشنگٹن میں امریکہ کے اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے یوروپول اور امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے ہونے والے اس آپریشن کی تفصیلات صحافیوں کو بتانے کے لئے جسٹس ڈیپارٹمنٹ میں خصوصی بریفنگ سے خطاب کیا۔ انہوں نے بھی اس آپریشن کو منشیات فروشوں کے خلاف بین الاقوامی تعاون کی تاریخی کارمیابی قرار دیا۔