(24 نیوز)موٹر وے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کے واقعے کا مقدمہ موٹر وے پولیس انسپکٹر کی مدعیت میں تھانہ کلرکہار میں خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق سالٹ رینج پر 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہونے پر گاڑی کو روکا گیا، خاتون کی جانب سے موٹر وے پولیس اہلکاروں پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا۔
خاتون نے دستاویزات فراہم کرنے کے بجائے اہم شاہراہ کو بلاک کر دیا، خاتون گاڑی میں موجود ڈرائیور کو بھی اکساتی رہیں کہ دستاویزات نہ دی جائے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ خاتون کی جانب سے کار سرکار میں مداخلت کی گئی، سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، خاتون بغیر اجازت ویڈوی بنانے اور باوردی پولیس اہلکاروں کی توہین کی مرتکب ہوئیں۔
خاتون کی کار کو اوور اسپیڈنگ پر موٹر وے پولیس نے کلر کہار کے قریب روکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
واضح رہے کہ چند دن پہلے بھی ایک خاتون نے موٹر وے پر ایک پٹرولنگ افسر پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی تھی۔