رانا ثناء اللہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور تعینات,نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ ، وزیراعظم شہباز شریف کے پہلے مشیر برائے سیاسی امور تعینات، نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے رانا ثنااللہ کا مشیر برائے وزیراعظم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق رانا ثنااللہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی اور عوامی امور ہوں گے،رانا ثنااللہ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا ۔
واضح رہے کہ رانا ثنااللہ کے نوٹیفکیشن کے بعد کابینہ کا حجم 20 ہو گیا ، جن میں 18 وزراء، ایک وزیر مملکت اور ایک مشیر شامل ہیں، اس کے علاوہ وزیراعظم نے 5 کوارڈینیٹر بھی تعینات کر رکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں،قوم کی توقعات پر پورا اتر یں گے، آرمی چیف