انٹربینک میں ڈالر سستا،اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) بڑھتی مہنگائی، آئی ایم ایف کی سخت شکایات، سیاسی عدم استحکام اور افراتفری کے عالم میں روپے کا دیگر کرنسیوں کے ساتھ سخت مقابلا جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر سمیت دیگر کرنسیاں مہنگی ہو گئیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کمی ہوئی، انٹربینک میں ڈالر 278.31 روپے سے کم ہوکر 278.30 روپے پر بند ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خریداروں کیلئے اچھی خبر! سونا سستا ہو گیا
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر 2 پیسے بڑھ کر 279 روپے 65 پیسے، یورو 30 پیسے اضافے سے 297.23 روپے، برطانوی پاونڈ 5 پیسے اضافے سے 347.75 روپے، امارتی درہم 2 پیسے کمی سے 75.73 روپے اور سعودی ریال 2 پیسے بڑھ کر 73.96 روپے کا ہو گیا ہے۔