کراچی: مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

May 02, 2024 | 18:40:PM

(آئمہ خان) کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اللہ اللہ کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، 5 بج کر 52 منٹ پر کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت  2 اعشاریہ 3 اور گہرائی 84 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کراچی کے علاقے ملیر میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں یکے بعد دیگرے بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، افسوسناک خبر آ گئی

علاوہ ازیں کاٹھور اور گڈاپ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں