وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات ہوئی،جس میں سیاسی صورتحال اور سندھ خصوصا ًکراچی میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،وفد میں سربراہ ایم کیو ایم و وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی،ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم این اے مصطفی کمال شامل تھے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایم کیوایم کے وفد کو ان کے مسائل کے حل میں بھر پور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ آپ کے ایشوز کے حل کیلئے ہر سطح پر پوری کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سب کو ذاتی اختلافات پس پشت ڈال کر وطن عزیز کا سوچنا ہے،وزیر داخلہ کا مزید کہناتھا کہ سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ہی ملک کے گھمبیر مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کے اہم عہدیدار کا استعفیٰ منظور وجہ جان کر شائقین کرکٹ بھی پریشان ہو جائینگے