چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان ویمن نے ویسٹ انڈیز ویمن کو یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دیدی

May 02, 2024 | 19:20:PM
چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان ویمن نے ویسٹ انڈیز ویمن کو یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید اقبال) چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ویمن نے ویسٹ انڈیز ویمن کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر مہمان ٹیم کے ناقابلِ شکست ہونے کے اعزاز کو توڑ دیا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے دیئے گئے 85 رنز کے ہدف کو پاکستان ویمن نے 17 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا، پاکستان کی جانب سے اوپنر عائشہ ظفر نے ناقابلِ شکست 42 اور گل فیروزہ نے ناقابلِ شکست 21 رنز کی اننگز کھیلی، علاوہ ازیں سدرا امین 15 جبکہ منیبہ علی 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں، ویسٹ انڈیز کی جانب سے سمیلیہ کونل اور افی فلیچر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، کپتان ہیلی میتھیوز سمیت دیگر گیند باز کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل گانا ریلیز

ویسٹ انڈیز ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر محض 84 رنز ہی بنا سکی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے وکٹ کیپر شمائن چیمبل نے 26 رنز بنائے جبکہ زائدا جیمز نے 19 اور جنیلیا گلاسگو نے 10 رنز کی اننگز کھیلی ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر میں نا پہنچ سکی، پاکستان کی جانب سے کپتان ندا ڈار اور سعدیہ اقبال نے عمدہ گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

5 میچوں کی سیریز کے اس چوتھے میچ میں پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں، عالیہ ریاض اور طوبی حسن کی جگہ ناشرہ سندھو اور گل فیروزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ 5 میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔