مہنگائی میں کمی اولین ہدف, معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا: وزیراعظم

May 02, 2024 | 22:58:PM

(اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں کمی اولین ہدف ہے, معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لئے اچھی خبر قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2 سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں، مہنگائی کی شرح 39 فیصد سے پہلے 20 فیصد اور اب 17 فیصد پر آگئی ہے، 16 ماہ میں جو محنت کی، نگران حکومت نے اسے جاری رکھا، یہ اسی کے ثمرات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اضافی گندم خریداری سکینڈل میں بڑی پیش رفت، وزیراعظم نے اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی میں کمی اولین ہدف ہے، اللہ تعالی کے فضل وکرم سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، پٹرول کی قیمتوں میں کمی سے بھی عوام کو ریلیف ملے گا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نیچے آئی ہیں، اللہ تعالی کے فضل وکرم سے اسی سمت میں چلتے رہنے سے عوام کی زندگیوں میں مزید بہتری ہو گی۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، سرتوڑ کوشش کررہے ہیں کہ عوام کو جلد سے جلد زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔

مزیدخبریں