’’ہم خواتین کو انٹرویوز نہیں دیتے‘‘مفتی منیب الرحمان کا خاتون اینکر کو جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)اہلسنت و الجماعت کے مرکزی رہنما مفتی منیب الرحمن اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ مولانا بشیر فاروقی نے خاتون اینکر پرسن غریدہ فاروقی کو انٹرویو دینے سے انکار کردیا۔خاتون اینکرپرسن کی جانب سے سخت غم و غصے کا اظہار ۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق نجی ٹی وی کی خاتون اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے ایک ٹویٹ میں سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ’’ مفتی منیب اور مولانا بشیر کو دعوت دی کہ پروگرام میں آ کر سوالات کا جواب دیں مگر دونوں مذہبی رہنماؤں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ‘‘ہم خواتین سے گفتگو نہیں کرتے ،انٹرویوز نہیں دیتے‘‘۔
مفتی منیب اور مولانا بشیر کو دعوت دی کہ پروگرام میں آ کر سوالات کا جواب دیں۔ مگر دونوں مذہبی رہنماؤں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ھم خواتین سے گفتگو نہیں کرتے انٹرویوز نہیں دیتے۔
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) November 1, 2021
ماشاءاللّہ ایسی شدت پسندی کے سامنے ریاست نے ہتھیار ڈال کر یک طرفہ نامعلوم معاہدہ کیا ہے۔ TLP۔ pic.twitter.com/8PTyzzzjB1
خاتون اینکر نے حکومت اور کالعدم تنظیم کے مابین ہونے والے معاہدے کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ماشاءاللّہ ایسی شدت پسندی کے سامنے ریاست نے ہتھیار ڈال کر یک طرفہ نامعلوم معاہدہ کیا ہے۔واضح رہے کہ دونوں علماء نے حکومت اور کالعدم مذہبی تنظیم تنظیم کے درمیان معاہدہ کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اہم خبر۔۔پاکستانی ٹیم آج کے میچ میں کونسی دو تبدیلیاں کریگی۔۔؟