پاکستان سے شکست۔۔انتہا پسند وں کی کوہلی کو ایسی دھمکی کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں انتہاپسندی پاگل پن کا روپ دھار چکی ہے۔ تکبر میں مبتلا بھارتیوں نے تمام اخلاقی حدیں پار کرلیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور پھر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں کرکٹ ٹیم کی شکست ان سے برداشت نہیں ہورہی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے مسلمان فاسٹ بولر محمد شامی کے حق میں بیان دینے پر متعصب بھارتی باشندے ان کے خلاف پھٹ پڑے ۔ سوشل میڈیا پر کرکٹر کو دھمکیاں دینا شروع کردیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کی 9 ماہ کی بیٹی سے زیادتی کی دھمکیاں دی گئی ہیں جبکہ کوہلی کے خلاف ٹرینڈ بھی بنایا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی ویرات کوہلی کی بیٹی کوزیادتی کی دھمکیاں دینے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ساڑھی پہنے خاتون کا سنہالی گانے پر ڈانس۔۔ ویڈیو وائرل