خاتون ایئر ٹریفک کنٹرولر کی غفلت ۔ اسلام آباد آنیوالی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خاتون ائیر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت سے بحرین سے اسلام آباد آنے والی غیر ملکی پرواز حادثے کا شکار ہونے لگی تھی کہ پائلٹ نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے پرواز کو بچا ہی لیا۔
ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر کے گائیڈ کرنے کےباوجود طیارہ 5ہزار فٹ بلندی پر پہنچ گیا،طیارہ جیسے ہی 5ہزار فٹ بلندی پر پہنچا گراونڈپر جی پی ڈبیلو ایس جاری ہوگئی،جی پی ڈبلیو ایس وارننگ سسٹم نے پہاڑی علاقے کی نشاندہی کی جس پر کپتان حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ واپس اوپر لے گیا۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے پائلٹ نے طیارے کو نیچے لانے کیلئے اجازت مانگی تھی،ایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارہ کو نیچے آنے سے منع کردیا تھا، کپتان نے دوبارہ رابطہ کرکے کہا کہ موسم خراب ہے مجھے ڈیسنٹ کی اجازت دی جائے،کنٹرولر نے کپتان کے اصرار پرطیارے کو نیچے آنے کو کہا اس طرح سے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے پائلٹ نے طیارے کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔
دوسری جانب سی اے اے نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون ایئر ٹریفک کنٹرولر کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب میں دلہن نے دلہے کو ڈانٹ دیا۔۔پھر کیا ہوا ؟ ویڈیو دیکھیں