(مانیٹرنگ ڈیسک) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نئے نیب آرڈیننس کا اطلاق حکومت کی چوری پر نہیں ہوتا، کہہ دیں آرڈیننس کا اطلاق صرف نون لیگ پر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب تاحیات ہوں گے، ہٹانےکا اختیار صدر کو مل گیا۔حکومت جتنی بھی چوری کرلے وہ معاف ہے، عوام کو دکھائیں ن لیگ نے کیا کرپشن کی۔
موجودہ حکومت کی کرپشن عوام کے گھر تک جا پہنچی، 120 روپے فی کلو چینی میں سے 70 روپے عمران خان اور ان کے وزراء کی جیب میں جا رہے ہیں، براڈ شیٹ میں کس نے کس کو پیسے دیئے کوئی نہیں جانتا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب کے پراسیکیوٹر اور ملازمین کٹہرے میں کھڑے ہونگے، یہ صرف ایک آرڈیننس کی مار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین کی حکمت عملی۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی