(24 نیوز) وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کے بعد اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں کا اجلاس بلالیا، مذہبی جماعت سے معاہدے اور موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنمائوں سے موجودہ صورتحال پر مشاورت کرینگے۔
عمران خان کا مذہبی تنظیم کیساتھ ہونے والے معاہدے کے حوالے سے کہنا ہے کہ ملک میں فساد اور انتشار نہیں چاہتا، مسائل کو ہمیشہ بات چیت اور مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کی اور کبھی بھی طاقت کے استعمال کا حامی نہیں رہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بد امنی کا کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، حالیہ صورتحال کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لئے مذاکرات ہی واحد حل تھے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹس میرٹ پر دئیے جائیں گے، پارٹی رہنما آج سے ہی بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئے عوامی رابطہ مہم شروع کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے شکست۔۔انتہا پسند وں کی کوہلی کو ایسی دھمکی کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے