حالیہ بحران میں ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ  کرنے پر میڈیا کا شکریہ۔فواد چودھری

Nov 02, 2021 | 13:14:PM
میڈیا کا شکریہ، فواد چودھری
کیپشن: فواد چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حالیہ بحران میں ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کرنے پر وزارت اطلاعات کی طرف سے میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر میڈیا ایسے بحرانوں میں ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کرے تو حکومتوں کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے، سچ ذمہ داری کے ساتھ بیان کرنا ہی صحافت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    حکومت کی کرپشن عوام کے گھر تک جا پہنچی: شاہد خاقان عباسی