حالت یہ ہے،اب ہم گٹر بھی نہیں بنا سکتے۔۔ چیف جسٹس

Nov 02, 2021 | 13:22:PM
سرکاری اراضی،پٹرول پمپس ،لیز ،کیس،کمشنر فیصل آباد
کیپشن: چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سرکاری اراضی پر قائم پٹرول پمپس کی لیز سے متعلق کیس  کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ حالت یہ ہے کہ اب ہم گٹر بھی نہیں بنا سکتے، پتہ نہیں ملک کو کس جگہ پہنچا دیا گیا ۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فاضل بینچ نے سرکاری اراضی پر قائم پٹرول پمپس کی لیز سے متعلق کیس پر سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے کمشنر فیصل آباد پر اظہار برہمی کیا،چیف جسٹس نے کمشنر فیصل آباد کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ تجاوزات کے حوالے سے آپ نے کیا کام کیا؟، آپ تو ماسٹر پلان تک نہیں جمع کرا سکے، آپ نے 10تصویریں بھیج دی ہیں، ساری زندگی آپ ٹائم ہی لیتے رہے ہیں، آپ نقشہ تک تو بنا نہیں سکے، 4 سال سے آپ ماسٹر پلان تک نہیں دے سکے، آپ سے کیا امید کی جا سکتی ہے، اب تو گوگل سے ایک منٹ میں سب مل جاتا ہے، ڈرون تصاویر سے ایک ایک مکان کا پتہ چل جاتا ہے، آپ کے ذہن میں کچھ ہے کہ کیا کرنا ہے؟

  اس موقع پر ڈی جی فیصل آباد ڈویلپمینٹ اتھارٹی سے مکالمے کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ ڈی جی ایف ڈی اے ہیں، آپ کو اپنے کام کا پتہ ہے؟ ہمارے ٹاؤن پلانر ملک چھوڑ کر ٹورنٹو اور یورپ جا چکے، جس کا جیسے دل کرتا ہے ویسے تعمیرات کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون ایئر ٹریفک کنٹرولر کی غفلت . اسلام آباد آنیوالی پروازکو بھی کیسے بچایا گیا۔۔اہم خبر