’کیا بات ‘ کراچی کے طالب علم کا بڑا کارنامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے ایک ہونہار طالب علم نے بڑا کارنامہ سرانجام دیدیا۔بولنے یا حرکت کرنے سے قاصر مریضوں کیلئے ایک ایسی شاندار ایپ بنائی ہے جو انکے لئے بہترین مددگار ثابت ہو گی۔
وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ایک 13سالہ طالبِ علم نے احمد جمال نے ایک ایپ ’’ کیابات ‘‘ بنائی ہے ۔ اس ایپ میں جو مریض فالج یا کسی دیگر بیماری کے سبب بولنے یا حرکت کرنے سے قاصر ہیں اور وہ اپنی کیفیات کیسے بیان کریں کہ انہیں کس چیز کی ضرورت ہے یا وہ کیا محسوس کر رہے ہیں؟ اس مسئلے کا حل نکالا ہے ۔ ہونہار طالب علم جمال احمد کی بنائی گئی ایپ میں وہ سب کچھ ہے جو ایک مریض کی ضرورت ہے۔ احمد جمال کا کہنا ہے اسطرح کی دو تین ایپس گوگل پر موجود ہیں جن میں اشتہارات کی بھرمار اور ان ایپس کو خریدنا پڑتا ہے۔ تمام ایپس انگریزی زبان میں ہیں، اس پر میں نے سوچا کہ ایسی ایپ بناؤں جو اردو میں ہو اور مفت بھی ہو۔ اپیلکیشن کی زبان سادہ اور بٹن بڑے رکھے گئےہیں، تاکہ مریض باآسانی استعمال کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’’ہم خواتین کو انٹرویوز نہیں دیتے‘‘مفتی منیب الرحمان کا خاتون اینکر کو جواب