بجلی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا امکان۔۔

Nov 02, 2021 | 13:30:PM
بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان
کیپشن: نیپرا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) حکومت کی درخوست پر نیپرا اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سماعت کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ حکومت کی بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ پر مکمل ہوئی۔

نیپرا اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ نیپرا اتھارٹی بجلی کی قیمتوں سے متعلق تحریری فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکے صارفین پرہوگااور بنیادی ٹیرف میں اضافے سے صارفین پرمستقل بوجھ پڑے گا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پرنہیں ہوگا۔ ‎ 200 ‎یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین بھی اضافے سے مستثنی ہوں گے۔ اضافے کی منظوری کی صورت میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 24 روپے 33 پیسے تک ہو جائے گی۔

3 سو یونٹ والے صارفین کے لئے فی یونٹ قیمت 13 روپے 83 پیسے، 4 سو  تا 5 سو یونٹ کے استعمال کرنے پر قیمت 21 روپے 33 پیسے اور 7 سو یونٹ کے استعمال پر بجلی کی قیمت 24 روپے 33 پیسے فی یونٹ ہو گی۔   

یہ بھی پڑھیں:فیڈرل بورڈ نے نویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا