مجھے روزی کمانے دو۔۔۔مجسمہ بن کر تفریح فراہم کرنے والا نوجوان سرکاری اہلکاروں سے تنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)روٹی روزی کی خاطر اسلام آباد میں مجسمہ بن کر لوگوں کو تفریح فراہم کرنے والا شہری سرکاری اہلکاروں کے ہاتھوں سخت پریشان۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عصمہ شوکت نامی صارف نے ایک ویڈیو شئیر کی ہےجس میں اسلام آباد کے علاقے میں کراچی کے رہائشی 18سالہ احسان نامی نوجوان مجسمہ بن کر لوگوں کو تفریح فراہم کرکے اپنے گھر والوں کیلئے پیسے کما کر لے جاتا ہے ، لیکن سی ڈی اے اور اسلام آباد پولیس اہلکاروں نے اس کو مشکل میں ڈال رکھا ہے اور اسے بہت تنگ کرتے ہیں ۔ اس حوالے سے ڈی سی اسلام آباد سے گزارش کی گئی ہے کہ مجبور انسان کے مسئلہ کا حل نکالا جائے تا کہ اس کی پریشانی کم ہو سکے۔
اسلام آباد میں مجسمہ بن کر لوگوں کو تفریح فراہم کرنے والے احسان کو سی ڈی اے اور اسلام آباد پولیس اہلکاروں نے مشکل میں ڈال رکھا ڈی سی صاحب گزارش کر سکتے مجبور انسان کے مسئلہ کا حل نکالے تا کہ اس کی پریشانی کم ہو @dcislamabad @hamzashafqaat @CDAthecapital @ICT_Police pic.twitter.com/thMqKk4dX5
— Isma_ Shaukat (@isma_shaukat) November 1, 2021
یہ بھی پڑھیں: ’کیا بات ‘ کراچی کے طالب علم کا بڑا کارنامہ