(24 نیوز)وزارت داخلہ کو سعد رضوی پر مقدمات کی فہرست فراہم کردی گئی، سعد رضوی پر مختلف کیسز میں 98 مقدمات درج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت کے سربراہ سعد رضوی اور شوریٰ ممبران پر مقدمات کی فہرست وزارت داخلہ فراہم کردی گئی۔ سعد رضوی پر 98 مقدمات جبکہ کالعدم تنظیم کے شوریٰ ممبران پر انسداد دہشتگردی 7 اے ٹی اے کے مقدمات بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق 7 اے ٹی اے کے کیسز ختم کرنے کیلئے حکومت کو عدالتی راستہ اختیار کرنا ہوگا۔وزارت داخلہ کیسز کو ختم کرنے کے حوالہ سے وزارت قانون سے مسلسل رابطہ میں مصروف عمل ہے۔
معاہدے کے بعد محکمہ داخلہ کی جانب سے مذہبی تنظیم کے تمام کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے ۔ ایک ہزار کے قریب کارکنوں کورہا دیا گیا ہے جبکہ باقی کو آج رات بارہ بجے تک رہا کردیا جائیگا۔
جن کارکنوں اور رہنمائوں پرقتل، دہشت گردی سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات ہیں ان کو عدالتی پراسیس کے بعد رہا کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مذہبی تنظیم کے تمام کارکن رہا کرنیکا حکم