کوہلی کا کپتانی چھوڑنے کا اعلان۔۔نیا کپتان کون ہوگا ؟؟

Nov 02, 2021 | 16:03:PM

(ویب ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد ہندوستان تقریباً ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوچکا ہے ۔اب اس کا سیمی فائنل میں پہنچنا دوسری ٹیموں پر منحصر ہے ۔ اس صورتحال میںہندوستان کے موجودہ کپتان ویرات کوہلی نے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے ۔اب بھارتی میڈیا میں یہ بحث چل رہی ہے کہ ویرات کوہلی کے بعد ہندوستان کا نیا کپتان کون ہوگا؟بھارت کے معروف چینل زی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ بھارت کے اگلے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کیلئے کپتان کے ایل راہول ہوں گے جبکہ کچھ ٹی وی چینل یہ بھی دعوی کررہے ہیں کہ بھارت کے اگلے کپتان روہت شرما ہونگے ۔
بھارت کے ایک ٹی وی چینل نے دعوی کیا ہے کہ 
 کچھ دنوں میں روہت شرما کو ٹی۔20 کے ساتھ ساتھ ونڈے ٹیم کی بھی کپتانی دی جائے گی آئندہ ہفتے سلیکشن کمیٹی اس پر فیصلہ لے گی۔ ہندوستانی سلیکشن کمیٹی نہ صرف نیوزی لینڈ کے خلاف گھریلو سیریز کے لئے ٹیم کا انتخاب کرے گی، بلکہ روہت شرما کو ونڈے اور ٹی20 کی قیادت سونپے جانے کا امکان ہے۔
بی سی سی آئی کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ تین فارمیٹ میں تین کپتان ہونے سے کافی الجھن ہوجائے گی۔جبکہ زی ٹی وی کے مطابق کے ایل راہول کو دونوں فارمیٹ میں نیا کپتان بنایا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ کی سلمان خان سے بدتمیزی

مزیدخبریں