(24نیوز)انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کم ہونے کے بعد سونے کی قیمت میں بھی تیزی سے کمی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق 150 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار 650 روپے ہوگئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 150 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار 650 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 866 روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 8 ڈالر اضافے سے 1792 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خانہ کعبہ کے اطراف اورمسجد الحرام میں کم عمر بچوں کا داخلہ بند