وزیراعظم نےوزرا کو مذہبی جماعت سے متعلق بیانات سےروک دیا

Nov 02, 2021 | 17:43:PM
عمران خان، اجلاس
کیپشن: وزیراعظم عمران خان ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے اپنے وزرا کو مذہبی جماعت سے متعلق بیانات دینے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔وزیراعظم نے کالعدم مذہبی جماعت سے متعلق وزرا کو بیانات دینے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ حساس معاملات میں غیر ضروری بیانات سے گریز کیا جائے۔ان کا کہناتھا کہ ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمن غیر ذمہ دارانہ بیانات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔اگر بیانات ضروری ہوں تو آئندہ بیانات میں احتیاط برتی جائی۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں اعظم سواتی اور فواد چودھری کو الیکشن کمیشن کے نوٹس کے معاملہ پر بات چیت بھی کی گئی ۔وزیر اعظم کی آئندہ پیشی پر وزرا کو اعظم سواتی اور فواد چودھری کے ہمراہ الیکشن کمیشن جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وزرا اتحاد کا مظاہرہ کریں، اتحاد میں طاقت ہے، دلیری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ان کا کہناتھا کہ ریفارمز لانا آسان نہیں. مشکلات آتی ہیں ،مل کر سامنا کریں گے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعددایجنڈا آئٹمر کی منظوری دیدی گئی۔ 
یہ بھی پڑھیں:بھارت میں سلامتی کانفرنس ۔۔۔پاکستان کا شرکت سے انکار