وزیراعظم عمران خان کل قوم سے خطاب کریں گے

Nov 02, 2021 | 17:50:PM
قوم سے خطاب، موجودہ صورتحال،
کیپشن: وزیراعظم عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کل قوم سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم قوم کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیں گے،اس کے علاوہ مہنگائی کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات پربھی بات کریں گے ۔

دوسری جانب وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔وزیراعظم نے کالعدم مذہبی جماعت سے متعلق وزرا کو بیانات دینے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ حساس معاملات میں غیر ضروری بیانات سے گریز کیا جائے۔ان کا کہناتھا کہ ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمن غیر ذمہ دارانہ بیانات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔اگر بیانات ضروری ہوں تو آئندہ بیانات میں احتیاط برتی جائی۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں اعظم سواتی اور فواد چودھری کو الیکشن کمیشن کے نوٹس کے معاملہ پر بات چیت بھی کی گئی ۔وزیر اعظم کی آئندہ پیشی پر وزرا کو اعظم سواتی اور فواد چودھری کے ہمراہ الیکشن کمیشن جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وزرا اتحاد کا مظاہرہ کریں، اتحاد میں طاقت ہے، دلیری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ان کا کہناتھا کہ ریفارمز لانا آسان نہیں. مشکلات آتی ہیں ،مل کر سامنا کریں گے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعددایجنڈا آئٹمر کی منظوری دیدی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: سعد رضوی کی رہائی کیلئے حکمت عملی تیار