نمیبیا کو 45رنز سے شکست ،پاکستان کی مسلسل چوتھی کامیابی ۔۔سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا

Nov 02, 2021 | 18:40:PM
بابر اعظم ، شارٹ
کیپشن: بابر اعظم نمیبیا کیخلاف شارٹ کھیلتے ہوءے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نمیبیا کوبھی شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے مقررہ اووز میں2 وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنائے۔قومی ٹیم کی طرف سے محمد رضوان نے 79رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بابر اعظم 49 گیندوں پر70رنز بنائے۔محمد حفیظ بتیس اور فخر زمان نے پانچ رنز بنائے۔نمیبیا کی طرف سے ڈیوڈ وائس اور جین فرینکلنک کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
190رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں ایک سو چوالیس رنزبنا سکی ۔
نمیبیا کے ڈیوڈ وائس 43رنز بنا کر نمایاں رہے کریگ ولیمز 40،سٹیفن بارڈ 29رنز بنا سکے ،گرہارڈ نے پندرہ رنز بنائے ، مچل وین لنگن 4 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی ،عماد وسیم ،حارث روف اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔ محمد رضوان کو شاندار بلے بازی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔
واضح رہے کہ پاکستان اس سے قبل بھارت کو دس اور نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے چکا ہے۔افغانستان کو بھی پاکستان شکست دے چکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ۔۔۔قومی ٹیم میں کونسی تبدیلیا ں کی گئیں؟؟