گرین شرٹس پر نمبر ز کی کہانی ۔۔۔قومی ہیروز کی زبانی

Nov 02, 2021 | 19:16:PM
قومی کھلاڑی ، نمبرز کی گیم
کیپشن: قومی کھلاڑیوں کےشرٹس پر لکھے نمبرز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی کھلاڑیوں کے شرٹس پر لکھے نمبر کی اصل کہانی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے اپنے ٹویٹر اکاو¿نٹ پر ایک مختصر سی ویڈیو جاری کی ہے جس میں مختلف کھلاڑی اپنی شرٹ پر لکھے نمبرز کی کہانی بتا رہے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان اعظم نے اپنی شرٹ پر لکھے 56نمبر کی کہانی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ویسے تو اس کے پیچھے ایسا کوئی راز نہیں، پہلے انہیں 33 نمبر شرٹ دی گئی تھی لیکن بعد میں آپشن دیا گیا کہ 56 یا 33 میں سے جورکھنا چاہیں، بابراعظم نے کہا مجھے 56 اچھالگا تویہی رکھ لیا۔ اور وہ جلد اسی نمبر کے حوالے سے ایک برانڈ ’56 بی اے’ بھی لانچ کرنے والے ہیں۔ 


محمد رضوان نے بھی اپنی شرٹ کے پیچھے 16 نمبر کی کہانی بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ہارڈ بال کی سب سے پہلی اننگز میں 16 رنز اسکورکیے تھے، پھرشاید یہ نمبر لکی ہوگیا۔
فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا شرٹ نمبر40 تھا لیکن شاہدآفریدی ان کے پسندیدہ کھلاڑی تھے سو خواہش تھی کہ انہیں لالا کی شرٹ کا نمبرالاٹ کیا جائے۔ شاہین نے بتایا کہ 10 نمبرکیلئے 2018 میں پی سی بی سے درخواست کی تھی لیکن تب لالا نے ریٹائرمنٹ نہیں لی تھی، پھراب ٹی 20 ورلڈ کپ میں یہ نمبرمجھے دے دیا گیا اورشاہد آفریدی نے بھی کہا کہ شاہین اب یہ نمبر پہن سکتا ہے۔
فخرزمان نے نیوی میں آنے کے بعد ملنے والے کمرہ نمبر39 کی یادمیں اس نمبرکاانتخاب کیا تھا۔ال راونڈر شاداب خان نے بتایا کہ ان کاشرٹ نمبر 29 تھا لیکن انہیں شروع سے ہی 7 نمبرپسند تھاجو پہلے محمد سمیع کی شرٹ کا نمبرتھا اور اب انہیں مل گیا ہے۔ شاداب اس نمبر کے ملنے سے انتہائی خوش ہیں۔ 
شعیب ملک نے کہا کہ قومی ٹیم کیلئے منتخب کیے جانے کے ساتھ ہی انہیں شرٹ نمبر 18 ملا تھا، انہیں نمبرزوغیرہ کے حوالے سے کچھ خاص معلومات نہیں تھیں۔ شروع ہی سے انہیں یہ نمبرملا جو ایک دو بار تبدیل ہوا لیکن اب وہ 18 نمبر ہی کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور یہ نمبر پسند بھی ہے۔ آصف علی کہا مجھے نمبر پی سی بی نے دیا تھاجس کے ساتھ میری وابستگی ہوگئی ہے،اب آٹوگراف کے ساتھ بھی 45 ضرور لکھتا ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں:شلپا شیٹھی کے شوہر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیوں ڈیلیٹ کئے ؟؟تفصیلات سامنے آگئیں