پاکستان میں بنیادی اشیا آج بھی سستی ترین ہیں۔۔فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں اشیا خورد ونوش کی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔ پاکستان میں آج بھی کھانے پینے کی بنیاد ی اشیا سستی ترین ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے بات ہوئی۔انتخابی اصلاحات کے حوالے سے اتحادیوں کو اعتماد میں لیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کو انچاس نکاتی اصلاحات سے آگاہ کیا۔ہم نے اتحادی جماعتوں سے انتخابی اصلاحات پر حمایت مانگ لی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کے لئے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تیل پیدا نہ کرنے والے ممالک میں سب سے سستا تیل فراہم کررہا ہے۔پاکستان میں آٹا خطے میں سب سے سستا ہے۔چنا بھی ہمسایہ ممالک سے سستا ہے۔ماش کی دال بھی ہندوستان سے سستی ہے۔پیاز پاکستان میں سنتالیس روپے کلو ہے ۔چکن پاکستان میں دو سو چون روپے کا جبکہ ہندوستان میں دوگنا ہے۔پٹرول بھی پاکستان کی نسبت ہندوستان میں مہنگا ہے۔ریجن میں ہندوستان میں غربت کی شرح ہم سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹا پنجاب کی نسبت سندھ میں مہنگا ہے۔چینی بھی پنجاب میں سستی ہے اور مونگ کی دال بھی۔
یہ بھی پڑھیں:گرین شرٹس پر نمبر ز کی کہانی ۔۔۔قومی ہیروز کی زبانی