(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے انصاف کی دھجیاں اڑاتے ہوئے خاتون نرس پر دوران ڈیوٹی تشدد کرنے والے ڈاکٹر کو اسی ہسپتال میں میڈیکل سپرٹینڈنٹ کا چارج دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سنیئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر صفدر عباس نے گزشتہ سال دوران ڈیوٹی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ میں خاتون نرس کو سب کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ملزم نے بعد ازاں واقعہ کی ویڈیو بھی خود وائرل کی جبکہ ہسپتال میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں بھی فوٹیج محفوظ ہوگئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو خاتون پر تشدد کرتے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا اعزاز،بابر اعظم، محمد رضوان نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تب واقعہ کا نوٹس لیکر انکوائری کرنے کا حکم دیا۔ انکوائری میں قصور وار پائے جانے پر ڈاکٹر صفدر عباس کے خلاف خاتون نرس کے بیان پر تھانہ شور کوٹ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
چند روز قبل عدالت نے ملزم کا ایک سال قید کی سزا سنائی تھی جس پر اسے گرفتار کیا گیا۔مگر دو روز قبل اس کی ضمانت ہوگئی اور ملزم کو دوربارہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شور کوٹ میں میڈیکل سپرٹینڈنٹ کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعدرضوی کی رہائی کے حوالے سے وزیراعظم کا بڑا اعلان !!