بابراعظم کیساتھ پلان کیا تھا کہ ۔۔۔پلیئرآف دی میچ محمد رضوان کا اہم انکشاف

Nov 02, 2021 | 23:22:PM
بابراعظم، پلان، جتنا ہو سکے، لمبا لے کر جائیں
کیپشن: محمد رضوان، پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نمیبیا کیخلاف 79 رنز بناکرپلیئرآف دی میچ آنے والے قومی کرکٹر محمد رضوان کاکہناتھا کہ بابرکیساتھ پلان کیا تھا جتنا ہو سکے لمبا لے کر جائیں ۔
محمد رضوان نے کہاکہ شروع میں کنڈیشن بہت مشکل تھی،شروع میں مشکل تھانمیبیا کی ٹیم نے اچھی بولنگ کی ،ہٹنگ نہیں ہورہی تواس کا مطلب ہے آپ کا وقت آتا ہے،جب وقت آیا تو اس کے بعدہٹنگ بھی ہوئی ۔
محمد رضوان نے کہاکہ ہمارے تمام کھلاڑی اچھا کھیل پیش کر رہے ہیں ،ہم اپنی پوری محنت کررہے ہیں باقی سب اللہ پر ہے،ہمارے بولر ز بہت تگڑی باﺅلنگ کررہے ہیں ،قوم سے اپیل ہے ہمارے لئے دعا کرتی رہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سعدرضوی کی رہائی کے حوالے سے وزیراعظم کا بڑا اعلان !!