(ویب ڈیسک) یونان کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے درجنوں تارکین وطن لاپتہ ہوگئے، یونانی کوسٹ گارڈز ڈوبنے والے افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔
یونانی حکام کے مطابق ڈوبنے والی کشتی کے 10 مسافروں کو نکال لیا گیا ہے۔
یونانی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ کشتی پر موجود درجنوں لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے، بچنے والے مسافر کے مطابق ترکی سے آنے والی کشتی میں 68 تارکین وطن سوار تھے۔
حکام کی جانب سے ہیلی کاپٹر اور دو کشتیاں لاپتہ افراد کی تلاش میں حصہ لے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: برطانیہ کا پاکستان میں سات بڑے منصوبے شروع کرنے کا اعلان