ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا

Nov 02, 2022 | 10:45:AM

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے قبل ہی بڑا دھچکا لگ گیا، اوپنر فخر زمان انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔

سڈنی میں ٹیم ڈاکٹر نجیب نے پریس کانفرنس میں فخر زمان کی انجری کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے تسلیم کیاتھا کہ وہ مکمل فٹ نہیں اور جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں دسیتاب نہیں ہوں گے۔

ٹیم ڈاکٹر کے مطابق فخر زمان کو نیدر لینڈز کے خلاف کھلا کر رسک لیا تھا، کبھی کامیابی مل جاتی ہے لیکن فخر کے معاملے میں ایسا نہیں، بدقسمتی سے انکی انجری نے دوبارہ سر اٹھا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، محمد حفیظ آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کے سفیر مقرر

دوسری جانب ٹیم میجمنٹ نے آئی سی سی  کی ٹیکنیکل کمیٹی کو فخر زمان کے متبادل کے طور پر محمد حارث کے نام کی منظوری کے لیے لکھ دیا ہے، وہاں سے گرین سگنل ملنے کے بعد محمد حارث کو ٹیم میں شامل کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم سپر 12 مرحلے کے اپنے چوتھے میچ میں کل جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اُترے گی۔

مزیدخبریں