ڈالر 221 روپے سے تجاوز کرگیا

Nov 02, 2022 | 11:01:AM
امریکی ڈالر,پاکستانی روپیہ, انٹر بینک ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)امریکی ڈالر کی قدر میں دو دونوں بعد آج اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ پاکستانی روپیہ پھر اپنی قدر کھوتا جا رہا ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے اضافے کے بعد ایک امریکی ڈالر 220 روپے 80 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 44 پیسے سستا ہونے کے بعد 220 روپے 65 پیسے پر بند ہوا تھا۔

سہ پہر  کے وقت انٹربینک میں ڈالر 78 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 221 روپے سے تجاوز کرگیا ،اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر220.65 روپے سے بڑھ کر 221.43 روپے پر بند ہوا،ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.35 فیصد کمی ہوئی ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی غیر یقینی صورتحال  روپے پر پریشر دیکھاجارہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا 100 انڈیکس میں 135 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،100 انڈیکس میں 0.33 فیصد اضافے سے 41944 کی سطح پر بند ہوا،100 انڈیکس کی بلند سطح 42004 اور کم سطح 41727 رہی ،6.24 ارب روپے مالیت کے 23 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

 ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر ہولڈنگ اور اسمگلنگ کرنے والوں پر ایکشن کا عندیہ دے دیا ہے ،مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت پر زور ہے ،سیاسی غیر یقینی صورتحال پر سرمایہ کار بھی محتاط ہیں۔