( امانت گشکوری )سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس،جمعیت علماء اسلام نے لانگ مارچ کیخلاف درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کر دی۔
جمعیت علماء اسلام کی جانب سے درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔جمعیت علماء اسلام کی درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دینے کی بھی استدعا کی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہونے کے باعث درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دیا جائے،اہم نوعیت کا معاملہ ہے اس لیے درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔
یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لانگ مارچ سے تصادم کا خدشہ ہے،تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو ریگولیٹ کرنے کیلئے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔