ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: زمبابوے کا نیدرلینڈز کو 118 رنز کا ہدف

Nov 02, 2022 | 11:24:AM

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے سپر 12 مرحلے میں زمبابوے نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 118 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں زمبابوے نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

زمبابوے کی جانب سے سنکدر رضا نے 40 رنز جبکہ شان ولیمز نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا

اس کے علاوہ زمبابوے کا کوئی بیٹر ڈبل فیگر میں شامل نہیں ہو سکا۔

آئی سی سی ایونٹ میں ڈچ ٹیم اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے جبکہ زمبابوے نے پاکستان کو شکست دی تھی، میچ میں زمبابوے کی کامیابی کی صورت میں اُس کے سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے امکانات برقرار رہیں گے۔

مزیدخبریں