اجتماعی زیادتی کا شکار طالبہ انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لاہور کے تھانہ اسلام پورہ کی حدود میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی انٹرمیڈیٹ کی طالبہ کی ماں بیٹی سمیت سیشن عدالت میں پہنچ گئیں۔
مذکورہ واقعہ میں طالبہ کیساتھ تھانہ اسلام پورہ کی حدود میں ملزم طلحہ اور دوستوں نے اجتماعی زیادتی کی اور ویڈیوز بھی بناتے رہے۔ اس حوالے بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ ملزم طلحہ امین نے شادی کاجھانسہ دے کر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اب پولیس بھی ملزمان کے ساتھ ساز باز کر چکی ہے اور تھانہ شاہدرہ جینڈرسیل کی تفتیشی ٹیم بھی اجتماعی زیادتی کے شواہد ختم کرکے ہمیں ملزمان سے صلح پر مجبور کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پشین، دہشتگردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق
اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج شاہد جاوید نے استغاثہ کی سماعت کی اور ایس پی کینٹ کو کیس کی تفتیش کرنے کا حکم دیا۔ سیشن عدالت نے ایس پی کینٹ سے 14 نومبر کو رپورٹ طلب کرلی۔