اسلام آباد میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی

Nov 02, 2022 | 12:09:PM
اسلام آباد میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں مزید 48 افراد میں ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے۔

ایسے ڈینگی سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 ہزار 8 سو 38 ہوگئی۔

ڈی ایچ او کے مطابق دیہی علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 23 کیسز سامنے آئے جبکہ شہری علاقوں میں اس دوران ڈینگی کے 25 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ پمز اسپتال میں ڈینگی کے 21 مریض داخل جبکہ فیڈرل جنرل اسپتال چک شہزاد میں ڈینگی کے 3 مریض لائے گئے۔

ڈی ایچ او کے مطابق شہر کی نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 18 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔