بجلی صارفین قیمتوں میں مزید اضافے کیلئے ہوجائیں تیار ،درخواست آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بجلی صارفین قیمتوں میں مزید اضافے کیلئے ہوجائیں تیار ،بجلی مزید2 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائرکردی گئی ۔
بجلی صارفین پر اضافے کا 42 ارب63 کروڑ40 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا،اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے،اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا ،نیپرا بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر 15 نومبر کو سماعت کرے گا۔
ضرور پڑھیں : پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات،عالمی ادارہ کیا مطالبات کرے گا؟
یاد رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے، مذاکرات میں 9 ویں اقتصادی جائزہ پر بات چیت ہوگی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کئے جانے کا امکان ہے، پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد عائد کی جاسکتی ہے، پٹرول پر لیوی 31 دسمبر تک 50 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ ہوسکتا ہے، ڈیزل پر لیوی اپریل 2023 تک 50 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ ہوسکتا ہے۔