گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ ایک مریض جاں بحق 

Nov 02, 2022 | 12:27:PM

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ ایک مریض جاں بحق 
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ ایک مریض جاں بحق 

(24 نیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں  کورونا  کے 9 ہزار 2 سو 49 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 79 فیصد رہی۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 73 مریض رپورٹ ہوئے۔ اس دوران ایک متاثرہ شخص جاں بحق ہوا۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کا شکار 51 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی

مزیدخبریں