(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 12 مرحلے کے 22 ویں میچ میں نیدرلینڈز نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا، پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سکندر رضا 40 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ اوپنر ویسلی مدھویرے 1، کپتان کریگ ارون 3، ریگیس چکابوا 5، شان ولیمز 28، ملٹن شمبا 2، ریان برل 2، لیوک جونگوے 6 اور رچرڈ نگروا 9 رنز بناکر نمایاں رہے۔
نیدر لینڈز کی جانب سے پال وین میکرین نے 3، برینڈن گلوور، لوگن وین بیک اور بس ڈی لیڈز نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔
یہ بھی پڑھیے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا
ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز نے پراعتماد آغاز کیا تاہم اوپنر اسٹیفن مائیبرگ ابتدا میں 8 کے انفرادی اسکور پر جلد وکٹ گنوا بیٹھے تاہم میکس او ڈاؤڈ اور ٹام کوپر دوسری وکٹ پر 73 رنز کی شراکت داری بنائی، کوپر 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
دیگر کھلاڑیوں میں کولن ایکرمین 1، بس ڈی لیڈے 8 اور کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 5 رنز بناکر نمایاں رہے، میکس او ڈاؤڈ نے ذمہ درانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 رنز کی اننگز کھیلی، نیدر لینڈز نے 18 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔