(محمد عیسیٰ) گوادر کے نوجوانوں کا کارنامہ،کشتی کو ریسٹورنٹ میں بدل دیا ، ماسٹر پلان کے تحت گوادر میں سیاحتی حکمت عملی کے تحت ''کیفے ٹورازم ''کا آغاز ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق انتہائی دلچسپ امر یہ ہے کہ دو مقامی افراد نے اپنی خاندانی کشتی کو کیفے میں تبدیل کیا ہے ۔اس اقدام کو انتہائی پذیرائی مل رہی ہےگوادر کے مقامی دو رہائشی فہد اسحاق اور قدیر '' کیفے ٹور ازم '' کے موجد بنے،کشتی کی تزئین و آرائش کر کے اسے کیفے بوٹ میں تبدیل کر دیا ہے ۔پاکستان کے مختلف حصوں سے آنے والے سیاح اس کیفے میں آرہے ہیں اور گوادر کے نوجوانوں کی غیر معمولی کاوش ہے جنہوں نے نجی شعبے میں کیفے ٹورازم کو متعارف کرا کے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ۔
ضرور پڑھیں : میں ٹوئٹر بلیو ٹک سے کیسے باہر نکل سکتا ہوں ؟
”پدی زر کیفے ''میں ابتدائی طور پر چائے، اسنیکس، مچھلی اور مقامی کھانوں کے ساتھ 150 سیاحوں کی میزبانی کرنے کی گنجائش ہے۔ لوگ اپنی تقریبات کے انعقاد کے لئے کیفے کو ترجیح دیتے ہیں ،تزئین و آرائش کے ساتھ کشتی کی تبدیلی پر تقریباً 15لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے۔
بلوچستان حکومت نے ''خصوصی پولیس''کا افتتاح کیا اورضلع میں سیاحوں کی سہولت کے لیے پکنک کے مقامات پر 20 کے قریب پولیس اہلکار تعینات کیے جانے کا منصوبہ ہے۔اسپیشل ٹورسٹ پولیس گوادر سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت قائم کی گئی ہے۔
صوبائی حکومت نے سیاحتی پولیس کے لیے گاڑیاں اور آلات فراہم کیے ہیں تاکہ سیاحوں کو کسی بھی طرح کی صورتحال میں تحفظ دیا جا سکے۔