پنجاب بھر کےموضع جات سے متعلق اہم خبر آگئی

Nov 02, 2022 | 14:26:PM

(24نیوز) پنجاب بھر کے تمام موضع جات کا ڈیٹا 30 جون 2023 تک کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ریونیو ریفامرزکے حوالے سے مختلف فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں چیئرمین پی ایل آر اے ، ڈی جی لینڈ ریکارڈ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈی جی لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے بورڈ اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔16 نکاتی ایجنڈا میں تمام لینڈ ریکارڈز سنٹرز کو سولر پینل پرمنتقل کرنے کی تجویز دی گئی۔

ضرور پڑھیں :   گوادر کے نوجوانوں کا کارنامہ،کشتی کو ریسٹورنٹ میں بدل دیا
ریونیو افسر کو لوکل کمیشن کا سربراہ بنانے کی تجویز دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ لوکل کمیشن کی اجازت اسسٹنٹ کمشنرز سے لی جائے گی۔پنجاب بھر میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن اینڈ مینجمنٹ کی تعیناتیاں کرنے پر غور کے ساتھ نئی تعیناتیوں کا 80 فیصد پروموشن چینل کے ذریعےکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 
مزید کہا گیا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں آئی ٹی ونگ کیلئے نئے آفیسرز بھی بھرتی کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں