ٹی 20 رینکنگ: محمد رضوان کا راج ختم

Nov 02, 2022 | 14:42:PM

(ویب ڈیسک)  تازہ ترین آئی سی سی ٹی20 بیٹر رینکنگ میں پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان دوسرے نمبر پر آگئے۔ پہلا نمبر بھارت کے سوریہ کمار یادیو نے لے لیا ۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان جاری ٹی20ورلڈ کپ 2022 میں مسلسل خراب کارکردگی کے بعد تازہ ترین آئی سی سی ٹی20 بیٹر رینکنگ میں دوسرے نمبر پرآگئے ہیں۔رضوان کی جگہ ہندوستانی مڈل آرڈر بلے باز سوریہ کمار یادیو نے لی ہے، جنہوں نے ٹورنامنٹ میں اب تک کھیلے گئے تین میچوں میں دو نصف سنچریوں کے ساتھ میگا ایونٹ میں اپنی کلاس کا مظاہرہ کیا ہے۔

سوریہ کمار یادو نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک 67.00 کی اوسط اور 178.66 کے اسٹرائیک ریٹ سے 134 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران رضوان نے مقابلے میں کھیلے گئے تین میچوں میں 22.33 کی اوسط اور 100.00 کے اسٹرائیک ریٹ سے 67 رنز بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم نے ٹورنامنٹ میں بری کارکردگی کے باوجود چوتھی پوزیشن برقرار رکھی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کونوے تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔

مزیدخبریں