(24نیوز) ننکانہ صاحب میں سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے 553 ویں جنم دن کی تقریبات جاری ہیں۔
بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات 6نومبر سے گرودوارہ جنم استھان میں شروع ہو رہی ہیں۔ تین روزہ تقریبات میں بھارت سمیت دنیا بھر سے ہزاروں سکھ شرکت کریں گے ۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے سکھ یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کر لیے گئے ہیں۔
بابا گرونانک کے 553 ویں جنم دن کی تقریبات میں حصہ لینے کے لئے ننکانہ صاحب برطانوی سکھ یاتریوں کا 2سو رکنی جتھہ گرودوارہ جنم استھان پہنچ گیا جن کامتروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔