زمین کی طرف تیزی سے بڑہتا ہوا سیارچہ دریافت

Nov 02, 2022 | 15:25:PM
زمین کی طرف تیزی سے بڑہتا ہوا سیارچہ دریافت
کیپشن: سیارچہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سائنسدانوں نے ایک ایسا سیارچہ دریافت کیا ہے جو زمین کے مدار کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے، سیارچے  کو لےکر سائنسدانوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس سیارچے کو سائنسدانوں نے  2022 اے پی 7 کا نام دیا گیا ہے۔امریکا کے کارنیگی انسٹیٹیوشن آف سائنس کے ماہرین نے بتایا کہ انہوں نے ایسے 3 بڑے سیارچوں کو دریافت کیا جن میں سے ایک 2022 اے پی 7 ہے جو اس وقت سورج کے گرد چکر لگارہے ہیں۔

ان تینوں میں سے 2022 اے پی 7 زمین کے مدار کو عبور کرسکتا ہےجس کے باعث اسے ممکنہ خطرہ قرار دیا گیا ہے۔1.1 سے 2.3 کلومیٹر قطر کے اس سیارچے کے بارے میں محققین نے بتایا کہ یہ 2014 کے بعد دریافت ہونے والا سب سے بڑا سیارچہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک کلومیٹر کا ہر سیارچہ سیارے کے خاتمے کے لیے خطرہ تصور کیا جاتا ہے، اگر اس طرح کا سیارچہ زمین سے ٹکرا جائے تو یہ زندگی کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے، جبکہ دھماکے کے بعد اٹھنے والی گرد اور آلودگی فضا میں برسوں تک موجود رہ سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو زمین کی سطح نمایاں حد تک ٹھنڈی ہوسکتی ہے کیونکہ سورج کی روشنی سیارے میں داخل نہیں ہوسکے گی، جس کا نتیجہ بڑے پیمانے پر زندگی کے خاتمے کی شکل میں نکلے گا۔