اساتذہ کے بچوں کے وارے نیارے ، ملازمتوں کے دروازے کھل گئے

Nov 02, 2022 | 15:33:PM

(24نیوز)پنجاب کے 3لاکھ اساتذہ کی سنی گئی، پنجاب حکومت نے احسن فیصلہ سنا دیا۔  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا 10فیصد کوٹہ ’’ٹیچرز سن‘‘کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ۔

  ایجوکیٹرز کی بھرتیوں میں ایک لاکھ خالی آسامیوں میں سے دس ہزا ر آسامیوں  پر  اساتذہ کے بچوں کو بھرتی کیا جائےگا۔رواں سال 5ہزار بھرتیوں میں بھی500آسامیوں پر ٹیچرز سن کے بچے رکھے جائیں گے۔ 10فیصد کوٹہ مختص کرنے کیلئے سروس رولز میں تبدیلی کی جائے گی۔سروس رولز میں تبدیلی کیلئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے سفارشات تیار کرلیں۔ سفارشات پنجاب بھر کی اساتذہ یونین کی مشاورت سے تیار کی گئیں۔

مزید پڑھیں:تھک چکا ہوں،پی ٹی آئی کے سنیئر رہنما نے سیاست چھوڑنے کا عندیہ دیدیا

سیکرٹری ایجوکیشن سمری منظوری کیلئے آئندہ ہفتے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائیں گے۔ سمری کی منظوری کے بعد اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے باقاعدہ اشہتار دیا جائے گا۔

مزیدخبریں