لندن میں بیٹھ کر بڑھکیں مارنا ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے ،عمر سرفراز چیمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہاہے کہ پی ڈی ایم حکومت چند دن کی مہمان ہے، تشدد کا راستہ اپنایا تو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ، عمران خان کا حق سچ اور قوم کی تقدیر بدلنے کا بیانیہ سرچڑھ کر بول رہا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کا کہناہے کہ ن لیگ جاتی امرا، پیپلزپارٹی اندرون سندھ تک محدود ہو چکی ، لندن میں بیٹھ کر بڑھکیں مارنا ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے ،ان کاکہناہے کہ ن لیگ کی ساری سیاست ڈیل اور ڈھیل کے گرد گھومتی ہے ،مخالفین کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔