(24نیوز)تحریک انصاف کے رہنمااعظم سواتی کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کا کیس،اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے وفاقی حکومت کی دائر درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق وفاق کی درخواست پر کل سماعت کریں گے ،وفاق نے مدعی مقدمہ ایف آئی اے کے تکنیکی افسر انیس الرحمان کے ذریعے درخواست دائر کی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپیشل جج سنٹرل نے اپنے اختیارات سے تجاوز کر کے اعظم سواتی کو ضمانت دی ، سپیشل جج سنٹرل نے پیکا 2016 کے علاوہ دیگر دفعات میں بھی ضمانت دے دی،سپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے کر ضمانت کا حکم واپس لیا جائے ، اعظم سواتی کیس میں پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کے ذریعے درخواست دائر کی گئی،سینیٹر اعظم سواتی کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے،اعظم سواتی کی 10روز قبل سپیشل کورٹ سے ضمانت منظور ہوئی تھی۔